Gas Leakage Web ad 1

گڈ گورننس کیلئے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں: پنجاب بار کونسل

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نئے انتظامی یونٹس کے مؤقف کی پنجاب بار کونسل کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نومنتخب قیادت نے انتظامی اصلاحات کے حوالے سے محسن نقوی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر طرز حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ارشد علی ہنجرا نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر پیشرفت ہونی چاہیے، جبکہ انتظامی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے محسن نقوی کے گڈ گورننس ویژن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی بہتری کے اقدامات سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.