سری لنکا ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان ویمنز کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔
ڈمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سری لنکا کو 176 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کا مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا اور میچ میں کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔