اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر قرض کو مزید 3 سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔
سعودیہ کی بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں، متعدد ممالک سے رابطے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ قرض متحدہ عرب امارات کو ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو فراہم کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ قرض ابتدائی طور پر پاکستان کو 3 ماہ کی مدت کے لیے دیا گیا تھا، تاہم اب اس کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔