Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

0

دبئی: پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارت کی زمبابوے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کامیابی کے بعد جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
ایران کیخلاف جنگ میں حکمت عملی اپنانے کے معاملے پر امریکی قیادت تقسیم ہوگئی
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما 819 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن 910 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، سابق کپتان بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز 10ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.