بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی شہید ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ایس پی بارکھان عبدالحق کے مطابق ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی معمول کے گشت پر تھے کہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی پولیس گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔