Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں ایف سی کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کردیا

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر انہوں نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور مختصر مدت میں جدید اسپتال مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں او پی ڈی، وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین رومز اور آپریشن تھیٹر شامل تھے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی اسپتال کو اتنی کم مدت میں فعال دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ تربت میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال کی ضرورت تھی، جس سے فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی بھی مستفید ہو سکے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کو اسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے انہیں فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایف سی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.