Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر انتخابات: فیصل ممتاز راٹھور کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، سینکڑوں افراد پی پی پی میں شامل

0

حویلی: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور نے یونین کونسل کلالی، یونین کونسل دیگوار اور فتح پور کا انتخابی دورہ کیا، جہاں مختلف برادریوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف اقدامات تیز کرنے پر اتفاق
اس موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام مخالفین کے جھوٹے وعدوں اور منفی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فیصل ممتاز راٹھور نے بتایا کہ ان کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے انتخابات میں عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے اپنی کوئی کارکردگی نہیں ہے، اسی لیے وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی محض عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔

تقریب سے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نئے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقے سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.