سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں جرم قبول کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں سڈنی میں رینڈم ڈرنک ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جس میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
رپورٹس کے مطابق مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔ بدھ کو ہونے والی سماعت میں ڈیوڈ وارنر کی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیشی ضروری نہیں تھی۔
ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل نے جرم قبول کر لیا ہے، جبکہ اس مقدمے میں سزا کا فیصلہ 18 اگست کو سنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جرم کی کم از کم سزا میں چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی، 2200 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ اور نو ماہ تک قید شامل ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ڈیوڈ وارنر چند روز کی چھٹی گزارنے سڈنی گئے تھے، جہاں دوستوں کی دعوت سے واپسی پر ڈرنک ڈرائیونگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔