*ٹرمپ کا ایران سے متعلق بڑا بیان، جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ*
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت فیصلہ سازی کے مرحلے میں ہوں، مستقبل قریب میں بہت بڑے واقعات رونما ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میز پر موجود آپشنز میں ایران کا مکمل خاتمہ، معاشی طور پر تباہی کی طرف دھکیلنا اور نیا معاہدہ کرنا شامل ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ ان پر کب عمل درآمد کیا جائے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا ایران بروقت اپنا رویہ درست کر لے۔