*دو سال میں 799 پاکستانی ورکرز بیرون ملک حادثات میں جاں بحق*
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برس میں 13 ممالک میں 799 پاکستانی ورکرز مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
سب سے زیادہ اموات سعودی عرب میں 575، یو اے ای میں 104، ملائیشیا میں 35، قطر میں 19، عمان میں 16، لیبیا میں 13، برطانیہ میں 10، بحرین میں 9، ترکیہ میں 6 اور اسپین میں 3 ہوئیں۔ اٹلی اور جرمنی میں 2، 2 ہلاکتیں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق افراد کے 3,488 خاندانوں کو 1 ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جبکہ پاکستانی مشنز نے ریاض، ابوظبی، دبئی، قطر، کویت اور بحرین سے واجب الادا رقوم دلوا کر 294 خاندانوں کو 75 کروڑ 32 لاکھ روپے دلوائے۔