Gas Leakage Web ad 1

مصطفیٰ کمال کا پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف 26 جولائی سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بہادر آباد میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی بحالی کے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی ممکن نہیں، جبکہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر مؤثر طرزِ حکمرانی قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کی دہلیز تک اختیارات پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو گزشتہ 18 برسوں میں بڑے پیمانے پر مالی وسائل ملے، تاہم کراچی اور حیدرآباد کے بنیادی مسائل آج بھی حل طلب ہیں۔ ان کے مطابق کراچی ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے، لیکن شہری اب بھی صاف پانی، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے بلدیاتی نظام میں اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق تجاویز پیش کی تھیں، تاہم ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارتیں اہم نہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو عوامی مفاد کے لیے ہر قربانی دی جائے گی۔

اپنی تقریر میں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات ختم کر کے مشترکہ جدوجہد پر توجہ دیں، اور امید ظاہر کی کہ جماعت کے اندرونی انتخابات کے بعد تنظیم مزید مضبوط ہو کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.