Gas Leakage Web ad 1

’شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار

0

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنا فیملی کورٹ کے اختیارات میں شامل نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عدالتی حکم کو غیر مؤثر قرار دیا گیا۔

مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف سکیورٹی فورسز کا ‘آپریشن شعبان’، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیملی کورٹ نے پیش نہ ہونے پر اس کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، حالانکہ قومی شناختی کارڈ شہری کی شناخت کا بنیادی ثبوت ہے اور اسے اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار فیملی کورٹ کے پاس نہیں، جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات بھی موجود ہیں۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق جب فیملی کورٹ نے طلب کیا تو اس وقت درخواست گزار پاکستان میں موجود نہیں تھا۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس پر عملدرآمد کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.