Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی رہنماؤں آغا رفیع اللہ اور ساجد طوری کی ملاقات

0

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر سے سی ایم کیمپ آفس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ اور ساجد طوری نے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران آغا رفیع اللہ اور ساجد طوری نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، عوامی خدمت، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی و سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.