ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنےکا اعلان، انقرہ کو ایف 35 طیارے دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کر رہا ہے۔
آئل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
امریکا نے 2020 میں روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر ترکیہ کے خلاف CAATSA قانون کے تحت پابندیاں عائد کی تھیں۔
ان پابندیوں کے تحت ترکیہ کی پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کو امریکی برآمدی لائسنس اور دفاعی سامان کی فراہمی روک دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ اس وقت کے ایس ایس بی سربراہ اسماعیل دمیر اور دیگر ترک دفاعی حکام کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے، ان پر ویزا پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں، جبکہ امریکی مالیاتی اداروں کی جانب سے بعض قرضوں اور مالی معاونت پر بھی پابندیاں لگائی گئی تھیں۔
امریکی صدر نے ترکیہ کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی تقریباً رضا مندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ترکیہ کو دوبارہ ایف-35 پروگرام میں شامل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔