Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے سعودی عرب کو جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

0

امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق 24.3 ارب ڈالر کی اس مجوزہ فروخت میں 48 طیارے اور 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجنوں کے ساتھ ساتھ مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر سامان بھی شامل ہوگا۔
ابھیشیک شرما نے افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا، 30 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کر دیا
محکمہ خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ یہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کے ملکی دفاع کو مضبوط بنا کر موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، جبکہ امریکی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور تعاون میں بھی اضافہ کرے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2025 کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی تھی کہ اسے جدید ایف 35 طیارے فروخت کیے جائیں۔

نومبر 2025 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کے بعد اسی ماہ ٹرمپ نے ایف 35 طیارے سعودی عرب کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کی اسرائیل کی جانب سے واضح طور پر مخالفت کی جاتی رہی ہے، کیونکہ اسرائیلی حکام کو تشویش رہی ہے کہ امریکا کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی برتری کو کمزور کرسکتا ہے۔

اب تک اسرائیل ان 19 ممالک میں شامل ہے جن کے پاس یا تو ایف 35 طیارے موجود ہیں یا انہوں نے انہیں خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔

امریکی ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن ایف 35 طیارہ بناتی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے۔

اپنی اسٹیلتھ اور دیگر ٹیکنالوجی کے باعث یہ ریڈار پر ظاہر نہیں ہوتا۔ اس کی صلاحیت کا انحصار طیارے میں موجود اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، جدید سینسرز اور تیز رفتار کمپیوٹنگ پر ہے، جبکہ یہ طویل فاصلے سے دشمن کا پتا لگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.