Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ پتہ نہیں کس بنیاد پر کیاگیا،کوئی وجہ ہوگی: علیمہ خان

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور تمام قانونی حقوق ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا حکم موجود ہے، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرانا کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد صرف بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی کے خاتمے اور ان کے علاج معالجے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو کسی معاملے میں کنفیوژن ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا، وہ اس بارے میں نہیں جانتیں، تاہم اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے مستعفی ہو کر خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی پر توجہ دینے کی ہدایت کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.