Gas Leakage Web ad 1

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات، مفاہمتی یادداشت کے بعد علاقائی صورتحال پرگفتگو

ان مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جو ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق ایران امریکا کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد میں پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا اور پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.