Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

0

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے یہ معاہدہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ علاقائی مسائل پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

گندم کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے نیا نظام متعارف

حماس نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں لبنان اور دیگر محاذوں پر ہونے والے حملے رکنے کی بھی امید ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، بھوک مسلط کرنے اور جبری بے دخلی پر مبنی اسرائیلی جنگ کے جاری رہنے تک خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں۔

امریکا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے، جبکہ ایرانی فریق کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے معاہدے پر دستخط کیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.