Gas Leakage Web ad 1

بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا حکم

0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کشمیر متنازع خطہ، بھارت غیرذمہ دارانہ بیانات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے: دفتر خارجہ

گزشتہ روز ایڈووکیٹ غلام مرتضیٰ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جیل سے کون آیا ہے؟ اور کہا کہ بشریٰ بی بی کیس میں دیا گیا فیصلہ پڑھ لیا جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسر سے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے بھی کہا جائے کہ وہ عدالت کا فیصلہ پڑھیں، اور اگر ملاقاتوں کا غلط استعمال کیا جاتا ہے تو اس صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلے میں ہدایات موجود ہیں۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش ہونے والے سب انسپکٹر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ادارے کا لاء افسر عدالت میں پیش ہو۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی اے کے وکیل سے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت سوالات فریم کرے گی اور انہیں ان کے جوابات دینے ہوں گے، اور یہ بھی بتایا جائے کہ بطور ریگولیٹر وہ کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.