Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور

0

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت گرانٹ ان ایڈ کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 150 ملین روپے گرانٹ منظور کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ہاکی کے ریوائیول کے لیے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں ہاکی کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو ہاکی کٹس، پروٹیکٹو گیئر، شرٹس، شوز اور اسٹائپنڈ دیے جائیں گے، جبکہ ان کی تربیت کے لیے انٹرنیشنل کوچز اور ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت ہاکی اکیڈمیز کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں قائم کیا جائے گا، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے جدید ٹرف اور فلڈ لائٹس کی تنصیب پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، شعور کے بغیر محفوظ مستقبل ممکن نہیں: عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق اولمپینز کو گریس مینٹرز کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بین الاقوامی معیار کے ہاکی اسٹیڈیمز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ اسکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ہاکی ٹیم کی تشکیل نو، گرلز کالجز میں خصوصی ہاکی لیگ کے آغاز، ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر سالانہ "پنجاب ہاکی سپر لیگ” کے انعقاد اور ہاکی کی بحالی کے لیے کارپوریٹ سیکٹر سے اسپانسرشپ لینے کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کھیلوں کی بحالی کے لیے فنانسنگ میکانزم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ثقافت اور موسیقی کے فروغ کے لیے "پاکستان آئیڈل سیزن 2” کے لیے 70 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.