لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر Shaheen Shah Afridi پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر Alex Carey کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ الیکس کیری آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد جاوید ملک کی باوقار ریٹائرمنٹ اور مثالی سرپرستی
اس کامیابی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے دو سابق عظیم کپتانوں، Wasim Akram اور Waqar Younis کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف Andy Flower کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا، جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف Marcus Trescothick کی وکٹ حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے صرف پہلی گیند پر وکٹ لینے تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔