خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دے دیا گیا
خودکشی کی کوشش کو فیڈرل شریعت کورٹ نے جرم قرار دے دیا ہے۔
فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں ایڈووکیٹ حماد حسن ڈار اور ایڈووکیٹ اعظم ملک نے پیروی کی۔
مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
عدالت نے حکومتی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ 2022 کے ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے وہ ترمیم بھی کالعدم قرار دی گئی جس میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ختم کی گئی تھی۔
فیصلے کے مطابق قانون سازی میں ضابطہ فوجداری سے جو سیکشن حذف کیا گیا تھا، شریعت کورٹ نے اسے بحال کر دیا ہے۔