Gas Leakage Web ad 1

پرو لیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا: کپتان عماد بٹ

0

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرو لیگ کے آخری آٹھ میچز میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ پرو لیگ کے تیسرے فیز کے لیے ٹیم کو بیلجیئم جانا ہے اور اس کے بعد چوتھے فیز کے لیے انگلینڈ روانگی ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

انہوں نے بتایا کہ پرو لیگ کے تیسرے اور چوتھے فیز کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور لیگ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لیا ہے، جبکہ بیلجیئم میں ہونے والے تیسرے فیز میں ٹیم پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

عماد شکیل بٹ نے کہا کہ رانا وحید اور ابوبکر محمود پاکستان پہنچ کر پیر سے کیمپ جوائن کر لیں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اٹیک، شارٹ کارنر اور فٹنس کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور منظور الحسن سینئر کی کوچنگ میں ٹیم میں مزید بہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا اور سخت مقابلہ ہوتا ہے اور بھارت ایک مضبوط حریف ہے، تاہم ٹیم اسے شکست دینے کی پوری کوشش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.