Gas Leakage Web ad 1

مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

0

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جاری رکھنے کی اجازت دینے پر اپنے ہی بورڈ پر سخت تنقید کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سابق کپتان مائیکل وان نے ایک پروگرام کے دوران اپنے ہی بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جوفرا آرچر کے معاملے پر متعدد سوالات اٹھائے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ آئی پی ایل جاری رکھیں گے، اس لیے وہ پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے جبکہ جوفرا آرچر انڈیا میں موجود ہیں، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انگلش بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان کچھ معاملات طے پا گئے ہیں، اور اسی وجہ سے بعض کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی سینٹرل کنٹریکٹ کا حامل کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو قومی ذمہ داری پر ترجیح دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق ای سی بی نے برسوں تک سینٹرل کنٹریکٹ دے کر آرچر کی حمایت کی ہے، اس لیے قومی ذمہ داری کو پہلی ترجیح ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ مالی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے فائدہ مند ضرور ہے، تاہم ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک لیگز کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ چاہتا ہے کہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں تو پھر شیڈول ایسا بنایا جائے کہ کسی بھی سیریز سے ٹکراؤ نہ ہو۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.