وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصول انصاف، دیانت اور امن آج بھی قومی پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے اور اس کا سماجی تنوع قومی طاقت ہے۔ حکومت پیغامِ پاکستان اور دیگر اقدامات کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔
آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد تک شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ
انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق، کاروبار و انسانی حقوق کی پالیسی اور آگاہی پروگراموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے صنفی تشدد کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی اہم قرار دیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔