Gas Leakage Web ad 1

امریکا چاہتا ہے خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے: مارکو روبیو

0

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ خلیج کے معاملے پر مؤقف تبدیل کرنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے، کیونکہ بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایران کے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، اور وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.