Gas Leakage Web ad 1

امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ

0

دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بیان کے مطابق جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد میں مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی سٹاف کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہا۔

کم عمر بچوں کیلئے سپیشل موٹر سائیکل ڈرائیونگ پرمٹ لانے کا فیصلہ

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنایا گیا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیاروں کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ وہ جنگ بندی کے دوران آئے تھے۔ اس کے برعکس کیے جانے والے دعوے قیاس آرائیوں، گمراہ کن معلومات اور حقائق سے عاری قرار دیے گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کے طور پر مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی حمایت کی ہے۔ اسی کردار کے تحت پاکستان نے جہاں ضرورت پیش آئی، معمول کے مطابق انتظامی اور لاجسٹک تعاون فراہم کیا جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل شفافیت اور مسلسل رابطہ بھی برقرار رکھا۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام، سلامتی، کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.