Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان

0

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو معرکۂ حق کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے۔ ان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف، ائیر چیف اور نیول چیف کی مشترکہ قیادت میں پہلگام واقعے سے لے کر “بنیان المرصوص” تک پاکستان نے مؤثر اور کامیاب حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ، نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک دنیا کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جبکہ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور بھارتی بیانیے کو مسترد کیا گیا۔

ملک محمد احمد خان کے مطابق پاکستان کے تمام اداروں اور پوری قوم نے متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم اگر کسی نے سرحد پار سے حملہ کر کے ملکی سالمیت کو چیلنج کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز استعمال کیے گئے، تاہم پاکستان نے اپنی جدید جیمنگ صلاحیت کے ذریعے انہیں ناکام بنا دیا، جس پر دنیا حیران رہ گئی۔

ان کے مطابق پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ بھارتی رافیل طیارے “کھلونوں کی طرح” گرے اور متعدد طیارے تباہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ جنگ سے گریز اور امن کے خواہاں ہیں، لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور پاکستان کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت یا بالادستی قبول نہیں کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.