Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب کی خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں جاری فوجی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کا ناکام خودکش حملہ، سات شہری زخمی

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے، مزید اشتعال انگیزی سے اجتناب کیا جائے اور صبر و تحمل سے کام لیا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے تاکہ ایسا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ سے بچا سکے۔

وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے سلامتی اور استحکام کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور یہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

مزید برآں، سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔

سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.