ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایس ایس یو اعلیٰ آپریشنل معیار اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان سٹریٹجک تعاون بھی ضروری ہے۔
کراچی میں مویشی منڈیوں کے قیام کی اجازت، 5 مقامات مقرر
قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی کی جانب سے یونٹ کے مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز جدید تربیت یافتہ ہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے فارنرز سکیورٹی سیل کے اہلکاروں کو ان کی شاندار خدمات پر تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔