تقریب میں اقلیتی برادری، علماء کرام، وکلاء، سول آرمڈ فورسز اور طلباء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان رینجرز (پنجاب) کی دلکش پریڈ نے شرکاء کا جذبۂ حب الوطنی مزید ابھار دیا۔
تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی نغمے پیش کر کے ملک اور افواج پاکستان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
پنجاب میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف مقرر
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور مودی کی بڑی غلط فہمی ہے اور 26 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں موجود افراد نے بھارتیوں کو 0-8 کا اسکور کارڈ دکھا کر ماضی کی شکستیں بھی یاد دلائیں۔
تقریب کے دوران واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں جوش، محبت اور اتحاد کا ایسا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس نے ’’ہم ہیں بنیان المرصوص‘‘ کی عملی تصویر پیش کی۔