امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے “آبنائے ٹرمپ” رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کاغیر متزلزل عزم کااعادہ
اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ اپنی ایک تقریر کے دوران “آبنائے ٹرمپ” کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ میڈیا ابتدا میں اسے شاید غیر ارادی غلطی سمجھے گا، تاہم سب جانتے ہیں کہ وہ عموماً غلطیاں نہیں کرتے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ہے، ایران شدید دباؤ میں ہے اور اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ناکہ بندی ختم نہیں ہوگی۔