Gas Leakage Web ad 1

امریکا اپنا رویہ بدلے، سفارتکاری کا راستہ دوبارہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج جاپان کے وزیراعظم سنائیتاکاایچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جہازوں کے خلاف امریکی بحری کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اور ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھ دیا

اس سے قبل قومی یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا تھا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکہ کی موجودگی کے بغیر زیادہ روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے اور خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے خطے سے حریف ممالک کو دور رکھنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس اسٹریٹجک سمندری راستے کی حفاظت کو اپنی قومی سلامتی کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران بارہا اس مؤقف کا اعادہ کر چکا ہے کہ وہ خطے میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی یا کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں اور یہ کوششیں ناکام ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے ایران کی ناکہ بندی کو ایک “جینیئس فیصلہ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو بس یہ کہنا ہوگا کہ وہ ہار گئے ہیں، جبکہ ان کے مطابق ایران کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.