امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا جتنی جلدی ممکن ہو آبنائے ہرمز کو کھول دے۔
پنجاب: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز 11ملزمان ہلاک
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد میں بات چیت کرنے کی ایرانی تجویز صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کی گئی، تاہم وہ اس تجویز کو قبول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ادھر امریکی ٹی وی چینل سی این این کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران بظاہر جتنے دور نظر آتے ہیں، درحقیقت اتنے نہیں ہیں اور پس منظر میں دونوں ممالک کے درمیان بھرپور سفارتی روابط جاری ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں پہلے جنگ بندی اور اس کے بعد مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کو امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد ہی ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت ممکن ہوگی، تاہم اس کے لیے امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کے ایرانی حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔