امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے بینکاری شعبے کی معاونت کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ادارے اور شخصیات اربوں ڈالر مالیت کی تیل ترسیل میں ملوث رہے ہیں۔
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے او ایف اے سی نے خبردار کیا ہے کہ وہ بینک بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں جو ایسی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جو ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے عوض ادائیگیاں کرتی ہیں۔
امریکی حکام نے چین کے صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہاں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرنے یا اسے ریفائن کرنے میں مصروف ہیں۔