ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور اندرونی سیاسی مفادات کے لیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے الزامات کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت کے الزامات ایک نئی سازش کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورپاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال
ترجمان کے مطابق عالمی برادری بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہو سکتی، جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، اور بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کو متاثر کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کو اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے سے باز رکھے۔