Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 11: مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز بالآخر پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب

0

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈی نے پہلی فتح حاصل کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورپاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال

جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 34ویں میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں راولپنڈی نے 138 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45 رنز، کامران غلام نے 42 رنز اور ڈیرل مچل نے 32 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

اس طرح راولپنڈی نے پی ایس ایل 11 میں مسلسل 8 میچوں کی ناکامی کے بعد پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.