Gas Leakage Web ad 1

ایک بہت عام عادت جو قبض کا شکار بنا دیتی ہے

0

کیا آپ کا معدہ اکثر مختلف مسائل، خصوصاً قبض، کا شکار رہتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ اس کی ایک وجہ آپ کی روزمرہ کی ایک عام عادت ہو۔

Gas Leakage Web ad 2

ماہرین کے مطابق رات گئے کھانا کھانے کی عادت آنتوں کے افعال کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں نظامِ ہاضمہ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نیویارک میڈیکل کالج کی ایک تحقیق میں 11 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیتے ہوئے دائمی تناؤ، دیر سے کھانے اور آنتوں کے افعال کے درمیان تعلق کو پرکھا گیا۔

پی ایس ایل 11: مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز بالآخر پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب

تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو رات 9 بجے کے بعد اپنی روزانہ کیلوریز کا 25 فیصد سے زائد حصہ استعمال کرتے ہیں، ان میں قبض اور دیگر ہاضمے کے مسائل کا خطرہ دوسروں کے مقابلے میں 1.7 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید 4 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بھی سامنے آیا کہ جو لوگ زیادہ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں اور رات گئے کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں قبض یا نظامِ ہاضمہ کے دیگر مسائل کا خطرہ ڈھائی گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

ایسے افراد کے معدے میں مفید بیکٹیریا کی مقدار بھی کم پائی گئی، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کھانے کا وقت اور ذہنی دباؤ معدے کے بیکٹیریا پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ صرف غذا ہی نہیں بلکہ کھانے کا وقت بھی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے، اور اگر کوئی شخص تناؤ کا شکار ہو تو دیر سے کھانا کھانے کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھانے کے اوقات کو باقاعدہ رکھنا نظامِ ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم محققین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس تحقیق کے نتائج کچھ حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں براہِ راست وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا، اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ تناؤ اور غذائی عادات کس طرح معدے کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.