وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے جاری امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔