جاپانی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی کے خطرے کا اظہار کیا گیا ہے اور بعض علاقوں میں لہریں فوری طور پر پہنچ سکتی ہیں۔
ریما خان کا معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف، وجہ بھی بتادی
شمالی جاپان میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو ان مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جہاں 3 میٹر تک بلند سونامی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائے چی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہنگامی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے اور متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔