Gas Leakage Web ad 1

ریما خان کا معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف، وجہ بھی بتادی

0

پاکستان فلم انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ و پروڈیوسر ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ریما خان نے مبشر ہاشمی کے ساتھ جیو ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلم “مِس استنبول” کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

کوشش ہے ایک بھی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے، سہیل آفریدی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک انٹروورٹ شخصیت کی مالک تھیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی تھیں، تاہم نوجوانی میں جذبات پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور دو مرتبہ نازیبا زبان استعمال کی، جس پر وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا۔

ریما خان نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اس واقعے پر نادم ہیں اور انہیں چاہیے تھا کہ صبر سے کام لیتیں، کیونکہ بعض اوقات بدلہ خدا پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم “بلندی” سے کیا، بعد ازاں انہوں نے “کوئی تجھ سا کہاں”، “زمین آسمان”، “جو ڈر گیا وہ مر گیا”، “چور مچائے شور”، “ہاتھی میرے ساتھی” اور “نکاح” جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔

ریما خان اداکار شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑیوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.