پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: نیول چیف
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے اور گزشتہ سال مئی میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔