Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر مبارکباد دی اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

جو میرے نصیب میں ہوگا مل کر رہے گا، ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں؛ بابراعظم

اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارتکاری کو آگے بڑھانے کے مستقل عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین پانچ نکاتی امن اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں کہا گیا کہ مجوزہ اقدامات کا مقصد مسائل کے پرامن حل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

نائب وزیراعظم کی اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں چینی سفیر نے امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان و چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.