Gas Leakage Web ad 1

میواسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں پر اسٹنٹس چوری کا الزام غلط ثابت ہوگیا

0

میو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں پر کروڑوں روپے مالیت کے کارڈیک اسٹنٹس اور بیلونز چوری کرنے کا الزام غلط ثابت ہوگیا، معاملے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

انکوائری رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں کی گاڑیوں میں کوئی کارٹن رکھتے ہوئے نظر نہیں آیا۔ ایک سفید گاڑی کی ڈگی کھولتے ہوئے ایک شخص دکھائی دیا، تاہم گاڑی میں کوئی سامان رکھنے یا نکالنے کا ثبوت نہیں ملا۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی چہ میگوئیاں، مداحوں میں تشویش
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کارڈیک اسٹنٹس، کارڈیک بیلونز یا کسی اور سامان کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ینگ ڈاکٹرز نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ ان پر جھوٹا الزام عائد کرنے کے لیے ان کی ذاتی گاڑیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایم ایس آفس سے خط موصول ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور انکوائری شروع کردی گئی۔ اے ایم ایس سیکیورٹی نے بیان دیا کہ انہیں کارڈیک اسٹنٹس اور بیلونز کی چوری سے متعلق علم نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے ذاتی طور پر انکوائری شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے بغیر ہی انکوائری شروع کردی گئی تھی۔

کمیٹی نے مزید تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوانے کی سفارش کردی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.