Gas Leakage Web ad 1

وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، محسن نقوی

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے بیاسی ویں اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز

اجلاس میں آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم جدہ کی ڈویلپمنٹ کے لیے تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی، اور جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حدبندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ دو برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے دن رات محنت کی، پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے، اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.