Gas Leakage Web ad 1

پریس کلب گلگت کے انتخابات، پروگریسو پینل بلا مقابلہ کامیاب

0

پریس کلب گلگت کے سالانہ انتخابات سال 2026-27 کے لئے پروگرسیو پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔ ڈیموکریٹک پینل اور ورکنگ جرنلسٹ پینل کے پروگرسیو پینل کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے پرگریسیو پینل کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر رانا صدر ،سعادت علی سینئر نائب صدر ،مہتاب الرحمن نائب صدر ،وجاہت علی جنرل سیکرٹری ،سید شیر عباس فنانس سیکریٹری جبکہ انور حسین نہال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے اسی طرح منظر حسن شگری ،ندیم خان شہزاد حسین ،شرین کریم اور بشارت مہند عباسی سپریم باڈی کے ممبران منتخب ہو گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 24 مارچ سہ پہر پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت تک صرف دو پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔جس کے بعد ڈیموکریٹک پینل کی طرف سے کاغذات واپس لینے کے بعد پروگریسو پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.