وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق جاری کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بیشک دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو دوٹوک پیغام
انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے۔
عطا تارڑ کے مطابق افغانستان میں 29 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔