وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔
کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم تبدیلیاں، قرض کی حد ایک کروڑ روپے کردی گئی
اپنے بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے اور افغان قیادت کو عالمی برادری میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
مشرف زیدی نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں دے رکھی ہیں۔