Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

0

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں تمام کمرشل، پرائیویٹ اور تفریحی ڈرونز کے آپریشن پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ یہ پابندی اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گی ۔

طالبان حکومت یا کسی دہشتگرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترخارجہ

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لیا جائے اور بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا ۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور وادی نیلم میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ پابندی افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کی اطلاعات کے بعد عائد کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹم نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں دہشت گردوں کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا تھا ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.