متحدہ عرب امارات میں انسدادِ گداگری مہم جاری ہے جس کے تحت مختلف ریاستوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
وہ غذا جو کینسر کی 5 جان لیوا اقسام سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہترین
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راس الخیمہ میں 19 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک گرفتار گداگر کے قبضے سے 11 ہزار درہم، جو تقریباً 8 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، برآمد ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران 26 بھکاریوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک کے پاس سے 20 ہزار درہم، یعنی 15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔